• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج فرقہ واریت ہمارے ملک کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسلام کا پرچار کم اور اپنے اپنے مسلک کا زیادہ ہو رہا ہے۔ ہر فرقہ اپنی سچائی کا دعویٰ کرتا ہے حالانکہ فرمان الٰہی ہے کہ ’’اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور فرقہ بازی میں مت پڑو‘‘۔ ہم ایک خدا، نبیؐ اور کتاب کے ماننے والے ہیں، تو پھر ہم فرقوں میں کیوں بٹے ہوئے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اختلافات بھلا کر صحیح معنوں میں اسلام کے پیروکار بن جائیں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے۔ وطن عزیز کو بے شمار اندرونی و بیرونی مسائل کا سامنا ہے۔ ایسے میں ملک میں فرقہ بازی کی صورتحال اِن مسائل میں اضافہ کرتی ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ہم حقیقی معنوں میں اسلامی تعلیمات کا پرچار کرتے ہوئے تفرقہ بازی کی نفی کریں۔
(عثمان مبشر)
(usman_mubashir@gmail.com)

تازہ ترین