• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم نصرت علیحدہ نہیں ہوئے،علاج کیلئے امریکا گئے،متحدہ لندن

Todays Print

کراچی؍لندن(جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ترجمان نے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کی وہ علاج کے لیے امریکا گئے ہیں اور انہیں اس سلسلے میں چھٹی دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکا میں ان کے مختلف ٹیسٹ ہونگے جس کی رپورٹ کی روشنی میں علاج کیا جائے گا اور امریکا جانے سے قبل وہ پریس کانفرنس میں میڈ یا کو آگاہ کر چکے ہیں وہ پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ بعض اہم رہنما بھی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں صدا قت نہیں ہے۔

قبل ازیں میڈیا میں اطلاعات تھی کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے بانی الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم نصرت کے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ چند ماہ سے مالی معاملے پر اختلا فا ت چل رہے تھے، جس میں شدت آنے کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم لندن کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع نے کہا کہ علیحدگی کے بعد ندیم نصرت اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واسع جلیل، انبساط ملک اور ذوالفقار حیدر سمیت ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے دیگر اہم رہنما پہلے ہی بانی کو چھوڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین