• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا دعوی دھرا کا دھراہی رہ گیا،فیڈرل بی ایریا میں لڑکی پر چاقو سے حملہ

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کا دعوی دھرا کا دھراہی رہ گیاخواتین پر چھری سے حملوں کا سلسلہ ضلع شرقی سےضلع وسطی تک پہنچ گیاخواتین میں خوف وہراس۔تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی بلاک 9 سنگم گراونڈ کے قریب پیر کی شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم 15سالہ لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر کے فرار ہو گیا ،جبکہ پولیس کے اعلی افسران مبینہ ملزم وسیم کوپنجاب سے گرفتارکر نےکا پولیسکا دعوی کررہی ،

ایڈیشنل ایس ایچ او سلیم صدیقی کے مطابق 15سالہ لڑکی ایرج اپنے بھائی 16سالہ عماد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ملزم نے قریب آکر تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کر دیا لڑکی نجی اسپتال لایا گیا جہاں اس کوٹانکے لگائے گئے اور طبی امداد کے بعد لڑکی کو گھر روانہ کر دیا گیا ، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی وسطی اور اعلی افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ پولیس اس سلسلےمیں تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین