• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، ترک اساتذہ گمشدگی کیس میں وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کیلئے آج تک کی مہلت

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں ترک اساتذہ کی گمشدگی کے معاملہ پر ایک بار پھر وفاقی وزارت داخلہ واضح جواب جمع کرانے میں ناکام رہی ۔ عدالت نے ترک اساتذہ کی درخواست پر انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا اور وفاقی وزارت داخلہ کو جواب جمع کرانے کے لیے آج تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اورہان یوئجن کی درخواست پر سماعت کی جس میں ترک اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات کو چیلنج کیا گیاہے۔
تازہ ترین