• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے پارٹی اکاؤنٹس کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس کی خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کاکہناہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی سے شیئر نہیں کرینگے ، پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر نے استدعا کی الیکشن کمیشن اکاونٹس کا جائزہ لے مگرتفصیلات درخواست گزار کو نہ دی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ 5 دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا ہم پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
تازہ ترین