• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے شہریوں کی بازیابی پر پاک فوج کا شکر گزارہوں ،امریکی سفیر

اسلام آباد(صباح نیوز) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اغواکاروں کی تلاش میں مصروف ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ وہ امریکی خاتون کی شوہر اور تین بچوں سمیت بازیابی پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں ۔ طالبان سے بازیاب کرائے گئے کینیڈین شہری کی جانب سے بھی پاک فوج کی بہادری کی تعریف کی گئی ۔ سفیر نے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک سے رعایت کے الزامات کو بھی غلط قرار دے دیا ۔ پاکستان میں امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے فوجی جوان امریکی خاتون اوراس کے اہلخانہ کے اغوا کاروں کی تلاش میں مصروف تھے ، مغویوں کی بحفاظت بازیابی پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے مشکور ہیں۔
تازہ ترین