• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو چھوٹے شہروں میں جلسوں کی اجازت نہیں دینگے، مراد علی شاہ

ہالا(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہےکہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو چھوٹے شہروں میں جلسیاں کرنے کی اجازت نہیں دینگے،بڑے جلسہ کاتاثر دینے کیلئے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں حیدرآباد میں پی پی کا جلسہ شہر سے باہر ہوگا تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے پیپلز پارٹی سے مقابلہ عمران کے بس میں نہیں پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے جس نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں صوبائی وزراء سید ناصر شاہ مکیش چاولہ امداد پتافی سرجیل میمن پیر بابو شاہ کے ہمراہ مخدوم ہاؤس ہالا میں سروری جماعت کے روحانی پیشواء مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پرفاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم آئینی ضرورت ہے ایوارڈ 2015میں ملنا تھا جس میں 2سال تاخیر ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین