• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی،فاٹا کے لوگوں کواعلیٰ عدلیہ میں اپیل کا حق دینے کی منظوری

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے وفاقی کابینہ کے اختیارات میں اضافےکیلئے 26 ویں آئینی ترمیم ،فاٹا کے لوگوں کو عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں اپیل کا حق دینے کے بلز کی منظوری دے۔جے یو آئی نے ترمیم کی مخالفت کی، کابینہ کے اختیارات میں اضافےکیلئے 26 ویں آئینی ترمیم بھی منظور کرلی گئی، قبائلی عوام کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی بجائےپشاور ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کیلئےتحریک انصاف کے علی محمد خان کی ترمیم کمیٹی نے منظور کرلی۔ صوبائی بار کونسلوں کی نشستوں کے نجی ترمیمی بل کو بھی منظور کر لیا گیا جبکہ حکومتی اتحادی جمعیت علمائے اسلام (ف) نے فاٹا میں لاگو ایف سی آر کی حمایت کرتے ہوئے اسے فوری سستے انصاف کی فراہمی کا طریقہ کار قرار دے دیا۔
تازہ ترین