کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی) گلستان جوہر میں خواتین پر چھری سے وار کرنے کے شبے میں منڈی بہاوالدین سے گرفتار وسیم ملزم نہیں تاہم وہ مشتبہ افراد میں سرفہرست ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی وارداتوں اور مشتبہ وسیم میں پانچ ایسی باتیں مشترک ہیں جس کی نشاندہی کراچی پولیس کے انتہائی ماہر تفتیش کاروں کے علاوہ ماہر نفسیات اور جرمیات کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کئے ہوئے اورمضمون جرمیات میں ڈاکٹریٹ کے طلبہ نے کی ہے اور وہ ایسی باتیں ہیں جسے مختصر الفاظ میں فوٹو کاپی کہا جاسکتا ہے اور یہ ریکارڈ پر اپنی جگہ ثابت ہے اس کے علاوہ دیگر مشتبہ افراد بھی ہیں مگرشبے میں وسیم سرفہرست ہے اس سے تفتیش پولیس کے علاوہ ڈاکٹرز بھی کریں گے۔