• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر بورڈ،ہائیڈرنٹس کے لئے جاری ٹینڈرز کے عمل کی تحقیقات کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے زیرانتظام 6 ہائیڈرنٹس کے لئے جاری ٹینڈرز کے عمل کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی کو حالیہ ٹینڈر کے دوران واٹر بورڈ کی جانب سے ڈس کوالیفائی ہونے والے ایک کنٹریکٹر نے درخواست دی ہے کہ ہائیڈرنٹس من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے پری کوالیفیکشن میں ان کی مرضی کی شرائط ڈالی گئی ہیں اس کی تحقیقات کی جائے جس پر ایم ڈی نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان کو تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین