• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ قتل کیس‘مفتی عبدالقوی کی آج عدالت میںپیشی ،پولیس عبوری ضمانت خارج کر نے کی استدعا کریگی

ملتان(نمائندہ جنگ) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت کے بعد پہلی بار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ان سے قندیل قتل کیس کے حوالے سے سوالات کیے،مفتی عبدالقوی نے چند روز قبل عبوری ضمانت کرائی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا ،عبوری ضمانت کی پیشی آج منگل کو ہو گی، بتایا گیاہے کہ پولیس حکام مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔
تازہ ترین