• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،18ایڈیشنل ججوں کی ترقی، 6 سپرسیڈ،ایک کا استعفیٰ منظور

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج مصباح النبی کا استعفیٰ منظور کر لیا جبکہ کمیٹی نے 18ایڈیشنل سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دے دی۔6سپرسیڈ،ایک کا استعفی منظور کرلیا گیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس، 3سول ججوں کے تقرر و تبادلہ کے احکامات بھی جاری،سپرسیڈ 6ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج او ایس ڈی تعینات کردئے گئے،ترقی پانے والے ججوںمیں نسیم اللہ ورک، اسدعلی، طارق محمود باجوہ، ناصر حسین، غفار مہتاب، عبدالحق، عبدالغفار، عبدالرحمٰن، محمد سرفراز اختر، شاہ زیب سعید، سید اصغر علی، چودھری محمد انوار الحق، نوید احمد، ملک علی ذوالقرنین اعوان، منظر علی گل، سید علی عمران، شوکت کمال اور ارشد حسین بھٹہ شامل ہیں۔ کمیٹی نے 6ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کو ترقی کے لئے سپرسیڈ کرکے او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا جس کے بعد ان کی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے سیکشن 12کے تحت ریٹائرمنٹ کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ ان میں ارشد حسین، خضر حیات گوندل، سید علی عباس، سید اویس اشرف گیلانی، محمد یونس عزیز اور عبدالستار شامل ہیں۔ کمیٹی نے 8ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی کے معاملات مؤخر کر دئیے ان میں صداقت اللہ خان، چودھری غلام رسول، محمد حسین، وجاہت حسین ، طارق جاوید، عبدالرزاق، محمد عارف رانا اور علی رضا شامل ہیں۔ ہائی کورٹ نے 3سول ججوں کے تقرر و تبادلہ کے احکامات بھی جاری کر دئیے ان میں نوشابہ یوسف سوہاوہ سے لاہور، ثوبیہ ترمذی چونیاں سے سوہاوہ اور بشریٰ فرید کو چونیاں تعینات کر دیا۔
تازہ ترین