• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام جاری نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ میں تیسرے روز چھ میچ ہوئے

اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر،نمائندہ جنگ)نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام جاری نیشنل کرکٹ چیمپئن کے تیسرے روز پیر کو بھی چھ میچ ہوئے، جیو بلیو، این پی سی گرین، وقت ٹی وی، اب تک ٹی وی، چینل 24، ربجا نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو ہونے والے پہلے میچ میں این پی سی گرین نے این این آئی کو 93رنز سے ہرا دیا۔ سردار نوید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے اور محمد فیاض نے 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چینل 24 کی ٹیم نے بزنس پلس کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ چینل 24 کی طرف سے اشر بھٹی اور اسد شیخ نے 56. 56 رنز بنا کر ٹیم کو فتحیاب کرایا۔ اب تک ٹی وی نے کشمیر ٹائمز کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دی۔ اب تک کی طرف سے جنید ملک 45 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے اور ثمر عباس نے 46 رنز بنائے۔ چوتھے میچ میں ربجا نے ایکسپریس کی ٹیم کو ہرا دیا مگر کمیٹی نے ربجا کا نتائج روک لیا۔ جیو بلیو نے 5 وکٹوں سے روزنامہ اوصاف کو شکست دی۔ خلیق احمد نے 39 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ وقار ستی نے ایک اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ وقت ٹی وی نے مساوات کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ بدھ کو پہلے رائونڈ کے آخری چھ میچ کھیلے جائیں گے جس میں جناح کا مقابلہ جموں کشمیر، اے ٹی وی کا اذکار سے، نوائے وقت کا جنگ سے، میٹرو واچ کا جیو اورنج سے، پنڈی جرنلسٹس ریڈ کا اے آر وائی، پنڈی جرنلسٹس گرین کا چناب/سماء سے ہوگا۔
تازہ ترین