• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر، وزراء سمیت 261 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد( طاہر خلیل)الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 261 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے۔ سردار یوسف،اویس لغاری،طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، عابد شیرعلی، محسن رانجھا، مائزہ حمید،عائشہ گلالئی، فہمیدہ مرزا شامل ہیں، 7سینیٹر،قومی اسمبلی 71، پنجاب 84،سندھ50،کے پی 38،بلوچستان کے 11ارکان کی معطلی،قانون سازی کا حصہ نہیں ہونگے۔الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹ کے 7 جبکہ قومی اسمبلی کے 71 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 84، سندھ اسمبلی کے 50 اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 38 اوربلوچستان اسمبلی کے 11 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل کیے گئے ارکان میں وزیر مذہبی امورسردار یوسف،وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم ،وفاقی وزیر اویس لغاری،کیپٹن صفدر،طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، عابد شیرعلی، محسن رانجھا اور مائزہ حمید شامل ہیں۔عائشہ گلالئی، شہریار آفریدی، فہمیدہ مرزا،عارف علوی اور رشید گوڈیل کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کی ارکان حنا پرویز بٹ اور ظل ہما کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے معطل ہونے والے ارکان میں ارباب غلام رحیم، روف صدیقی،فیصل سبزواری، امداد پتافی، حسنین مرزا اور مخدوم خلیل الزماں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے شوکت یوسفزئی،امجد آفریدی اور نگہت اورکزئی کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔سینٹ کے جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں محمد علی سیف، ڈاکٹر فروغ نسیم، عطا الرحمن، حاجی سیف اللہ بنگش، روبینہ خالد، تاج محمد آفریدی اورمحمد صالح شاہ شامل ہیں۔ معطل ارکان قومی اسمبلی کی فہرست :ساجد نواز، مولانا محمد گوہر شاہ، شہریار آفریدی، ناصر خان خٹک، ڈاکٹر اظہر جدون، سردار محمد یوسف، کیپٹن(ر) محمد صفدر، سرزمین، انجینئر داوڑ خان کنڈی،بلال رحمن، ساجد حسین طوری، غازی گلاب جمال،محمد نذیر خان، محمد جمال الدین، شہاب الدین خان، الحاج شاہ گل آفریدی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، محمد زین الٰہی، راجہ مطلوب مہدی، شاہ نواز رانجھا،چوہدری حامد حمید،سردار محمد شفقت حیات خان، ڈاکٹرمحمد افضل خان ڈھانڈلہ، طلال چوہدری، رجب علی بلوچ، چوہدری محمد شہباز بابر، میاں محمد فاروق، عابد علی، چوہدری جعفر اقبال، ناصر اقبال بوسال،میاں محمد رشید، سہیل شوکت بٹ، سردار محمد عرفان ڈوگر، سلمان حنیف، چوہدری ریاض الحق، سید عاشق حسین شاہ، محمد معین وٹو، عبدالرحمن کانجو،محمد خان ڈاہا،حافظ عبدالکریم، سردار اویس لغاری، ملک سلطان ہنجرا،غلام ربانی کھر، مخدوم زادہ باسط سلطان، پیر سید ثقلین شاہ، عالم داد لالیکا، خواجہ غلام رسول کوریجہ، میا ںامتیاز احمد، نذیر احمد بوگھیو، سردار کمال خان، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پیر بخش جونیجو، سہیل منصور خواجہ، محبوب عالم، کنور نوید جمیل، شاہ جہاں بلوچ،عارف علوی، عبدالرشید گوڈیل، محمد علی رشید، عبدالقہار خان، جام کمال خان، بیگم مجیدہ وائیں، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، مائزہ حمید، فرہانہ قمر، شازیہ سہیل میر، شازہ فاطمہ خواجہ، شگفتہ جمانی، عائشہ گلالئی، بھون داس، لعل چند،پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان کی فہرست: حاجی ملک عمر فاروق، ملک تیمور مسعود، اعجاز خان، شہریار ملک، چوہدری طاہرسندھو، سردار بہادر خان میکن، ڈاکٹر صلاح الدین خان، احمد خان، امیر محمد خان، عامر حیات خان شاہانی، آزاد علی تبسم، رائے حیدر علی خان، رانا شعیب ادریس، جعفر علی، عارف محمود گل، حاجی الیاس انصاری، شیخ اعجاز احمد، میاں طاہر، امتیاز احمدلالی، خرم عباس سیال، عون عباس، سید قطب علی شاہ، چوہدری اشرف وڑائچ، محترمہ ریاض امانت علی، چوہدری اسد اللہ، نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری شبیر احمد، حمیدہ وحید الدین،چوہدری اختر عباس بوسال، سید محفوظ مشہدی، رانا عبدالستار خان، منور احمد گل، رانامحمد افضل، چوہدری محسن اشرف، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، اویس قاسم، خواجہ محمدوسیم، ماجد ظہور، میاں مرغوب احمد، میاں نصیر احمد، محمدتجمل حسین، حسن ریاض، خرم اعجاز چھٹہ، علی اصغر، محمد کاشف، ملک احمد سعید خان، ملک احمد خان، وقاص حسن موکل، سید رضا علی گیلانی، مسعود شفقت، علی عباس، میاں خرم جہانگیر وٹو، رانامحمود الحسن، پیر زادہ میاں شہزاد مقبول، رانا طاہر شبیر، پیرزادہ محمد جہانگیر سلطان، ملک سجاد حسین جوئیہ، احمد خان بلوچ، محمداکبر حیات ہراج،محمد ارشد لودھی، ممتاز احمد قیصرانی، سردار جمال لغاری، سردار عارف حسین مزاری، محمد ذیشان گورمانی، احمد کریم قصور لنگڑیال، سید ہارون احمد بخاری، عبدالمجید نیازی، قیصر عباس خان، ملک محمد اقبال، چوہدری غلام مرتضی، رئیس محمدمحبوب احمد، مخدوم سید علی اکبر،چوہدری محمد شفیق، رخسانہ کوکب، سمیرا سمیع، فرح منظور، عذرا صابر، تہیہ نون، ظل ہما، حنا پرویز بٹ، غزالہ شاہین، کانجی رام، طارق مسیح گل، شکیل اعوان،سندھ اسمبلی کے معطل ارکان کے نام: محمد سلیم راجپوت، سید ناصر حسین شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، سید اویس قادر شاہ، علی نواز مہر، امتیاز احمد شیخ، عابد حسین بھائیو، اورنگزیب پنور، عبدالرئوف کھوسہ، عبدالستار رجپوت، سید فصیح احمد شاہ، عزیز احمد جتوئی، جام خان، سید ضیا عباس، امداد علی پتافی، بشیر ہالیپوتو ،حسنین مرزا،اسماعیل راہو، ارباب غلام رحیم، مخدوم خلیل الزمان، ڈاکٹر ظفر احمد کمالی، نواب تیمور تالپور، سکندر علی شورو، فراز ڈیرہ، محمد یوسف شہوانی،کامران اختر، سیف الدین خالد، وسیم قریشی، محمدعادل صدیقی، محمد عبدالرئوف صدیقی، خالد بن ولائت، جاوید نگاری، مس ثانیہ، محمد دلاور، محمد کامران، فیصل رفیق، فیصل سبز واری، غلام مرتضی بلوچ، کلثوم اختر چانڈیو، شہناز بیگم،رخسانہ پروین، روبینہ سعادت قائم خانی، بلقیس مختار، عائشہ خاتون، ارم عظیم، سورٹھ، ڈاکٹر لعل چند، مکیش کمار، پیسو مل، دیوان چندچاولہ،خیبر پختونخواہ اسمبلی کے معطل ارکان: شوکت یوسفزئی، عارف یوسف، یٰسین خان خلیل، فضل الٰہی، ارباب محمد وسیم، خلیق الرحمن، محمدادریس، قربان علی خان، فضل شکور خان، سلطان محمد خان، خالد خان، احمد خان بہادر، محمد زاہد درانی، افتخار مشوانی، عبدالکریم، محمد شیراز، امجد آفریدی، امتیاز شاہد، گل صاحب خان، سردار فرید احمد خان، سردار اورنگزیب، اکبر ایوب خان، فیصل زمان، میاں ضیا الرحمن، صالح محمد، الحاج ابرار حسین، نوابزادہ ولی محمد، محمد احمد خان،فیصل حکیم، محمد ارشد خان، صاحبزادہ ثنا اللہ، اعزاز الملک، ملیحہ علی اصغر خان، راشدہ رفعت، میراج ہمایوں خان، نگہت اورکزئی، بلدیو کمار، فریڈرک عظیم،بلوچستان اسمبلی کے معطل ارکان کے نام: عبید اللہ جان، میر عاصم کرد، میر عامر رند، میر ظفر اللہ زہری، حاجی محمد اسلام، محمد صالح بھوتانی، میر اکبر عسکانی، میر حمال کلماتی،مس کشور احمد، حسن بانو، انیتا عرفان۔
تازہ ترین