• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابن انشا کے صاحبزادے، ہدایت کار رومی انشا انتقال کرگئے

کراچی (جنگ نیوز) مشہور شاعر، ادیب اور کالم نگار ابن انشا کے صاحبزادے اور ہدایت کار و پروڈیوسر رومی انشاحرکت قلب بند ہوجانے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔معروف ہدایت کار کی اچانک وفات کی خبر نے شوبز ستاروں سمیت مداحوں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔رومی انشا نے کئی ڈراموں میں ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دیئے ہیں جن میں ’طاہر لاہوتی‘، ’ناجیہ‘، ’منچلے‘، ’رسم دنیا‘، ’مستانہ ماہی‘، ’محبت روٹھ جائے تو‘، ’میں ادھوری‘، ’جدائی‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کئی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کیا ہے۔رومی انشا معروف کالم نگار ابن انشا کی دوسری اہلیہ شکیلہ بیگم کے صاحبزادے تھے جب کہ شکیلہ بیگم کا انتقال بھی گزشتہ ماہ ہوا تھا۔
تازہ ترین