• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولکتہ(این این آئی) مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا کوجج مقررکردیا گیا۔29 سالاخواجہ سرا ء جوئیتا مالا مونڈال کولکتہ میں پیداہوئی، سکول میں امتیازی سلوک کے باعث 2009ءمیں اپنا گھرچھوڑکرشمالی بنگال کے ضلع اسلام پورمیں رہائش اختیارکی اور یہاں سے خواجہ سرئواں کے حقوق کیلئے تنظیم قائم کی جس میں 2ہزار سے زیادہ خواجہ سراء شامل ہوئے۔بھارتی سپریم کورٹ نے2014ء میں خواجہ سرائوں کو تیسری جنس کے طورپرشناخت دیتے ہوئے حکومت کو احکامات جاری کئے تھے کہ خواجہ سرائوں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔ عدالتی احکامات کے تحت خواجہ سراء جوئیتا مالامونڈال کو بنگال کے ضلع اسلام پور کی لوک عدالت کی پہلی خواجہ سر اء جج مقررکردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خواجہ سراء جج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سرئواں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتاتھا یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا، لوگوں کے تضحیک آمیزرویے کے باعث تعلیم شروع کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔ جوئیتامالامونڈال کاکہنا تھا کہ معاشرے سے ملنے والی عزت پربہت خوش ہوں، اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک مالک مکان اورکرایہ داروں سمیت بینک لون کے چارمقدمات کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اورامید کرتی ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے جاری رکھوں گی۔
تازہ ترین