• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، تین ہفتوں میں دوسرا انتہائی خفیہ سیارچہ خلا میں روانہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے تین ہفتوں کے دوران دوسرا انتہائی خفیہ مشن خلا کیلئے روانہ کر دیا ہے۔ جاسوس سیارچہ اطلس پنجم راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ خفیہ سیٹلائٹ کس مقصد کے تحت روانہ کی گئی ہے اور اس کا محور کیا ہوگا لیکن گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ دوسرا انتہائی خفیہ مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوریڈا سے راکٹ کے ذریعے بھیجے جانے والے اس جاسوس سیٹلائٹ کی مدد سے دشمن ممالک کے برقی دفاعی نیٹ ورک، بشمول ریڈار اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور لڑاکا طیاروں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین