• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار حصص میں پھرمندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب روپے سےزائد ڈوب گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی تیزی کے بعد پھر مندی ، 100 انڈیکس میں 66پوائنٹس اور مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 79 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار 711 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 69 کروڑ 59 لاکھ 31 ہزار 206 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 20 لاکھ 38 ہزار 510 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 226 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں مندی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار 620 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ 29 ہزار 149 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 63 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار 520 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 31 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 809 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔جبکہ 30 انڈیکس بھی 35.69 پوائنٹس کی مندی سے 20679.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح آل شیئر انڈیکس میں 104.08 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی۔
تازہ ترین