• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشین ٹول فیکٹری مالی بحران کا شکار، ریٹائرڈ ملازمین بقایاجات سے محروم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے مالی بحران کے باعث تاحال ریٹائرڈ ملاز مین کے واجبات ادا نہیں کئے، جبکہ فیکٹری کی کالونی میں رہائش پذیر ملاز مین کو مکانات خالی کرنے کے انتظامیہ نے نوٹس جاری کردئیے ہیں ، کالونی میں رہائش اختیار کرنے والے ملازمین کو ریٹائرڈ ہوئے نو سال ہوگئے ،معاشی بدحالی باعث کالونی میں مکین64ملازمین سے 5ملازمین وفات پاچکے،ان کے اہل خانہ بقایاجات کے انتظار میں کالونی میں رہائش کئے ہوئے ہیں ،نوٹس ملنے کے بعد کالونی میں مکین ریٹائرڈ ملازمین سخت پریشان، تفصیلات کے مطابق پاکستان مشین ٹول فیکٹری سے نو سال قبل ریٹائرڈ ملازمیں تاحال بقایاجات سے محروم ہیں انتظامیہ نے بقایاجات ادا نہ کرنے کے باوجود فیکٹری کی کالونی میں رہائش پزیر 64 ریٹائرڈ ملازمین کو ایک ماہ میں سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے جن میں پانچ ایسے بھی خاندان بھی شامل ہیں جن کے ورثا ءریٹائرڈ ہونے کے بعد بقایاجات کے انتظار میں وفات پاگئے ہیں جس کے بعد ان کے اہل خانہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ریٹائرڈ ملازمین نے صحافیوں کو بتایا کہ ریٹائرہونے کے بعد بقایاجات نہ ملنے کے بعد شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ 2009 میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد فی ملازم کے مشین ٹول فیکٹری پر 14سے 20 لاکھ روپے تک بقایاجات ہیں لیکن انتظامیہ کو گھر خالی کرنے کو پڑی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ انتظامیہ کے خلاف فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
تازہ ترین