• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں استحکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں منگل کوروئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 100 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 537 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 245 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 692 روپے پر بند ہوئے۔
تازہ ترین