• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی دیول کے ساتھ میرا رشتہ بہت منفرد ہے، ہیما مالنی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ان کا رشتہ سنی دیول کے ساتھ بہت اچھا اور منفرد ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی دھرمندرا کی دوسری بیوی ہیں جبکہ سنی دیول دھرمندرا کی پہلی بیوی پرکاش کیو کے بیٹے ہیں ۔ہیما مالنی نے اپنی کتاب”بی یانڈ دی ڈریم گرل “ لی لانچ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں2015میں راجھستان میں روڈ حادثہ میں زخمی ہوئی تھی تو پہلا شخص سنی دیول ہی تھا جو میرے گھر آیا اور مجھے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا ۔
تازہ ترین