• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس ایرانی ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرے، یورپی یونین

برسلز/ تہران/ واشنگٹن (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ امور کے شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ایرانی جوہری ڈیل کے حوالے سے کوئی متبادل زیر غور نہیں ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے لکسمبرگ میں منعقدہ اپنے ایک اجلاس میں امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری ڈیل کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری لے سینا زربو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں صرف نقصان ہی اٹھانا پڑا تو اس معاہدے پر یقینی طور پر نظرثانی کی جائے گی۔ ادھر روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں خلل پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کا مقصد ایران میں جمہوریت کیلئے کوشاں قوتوں کو مضبوط بنانا اور ملک میں حکمران نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹیلر سن نے کہا کہ امریکی تزویرای حکمت عملی کا مقصد صرف جوہری معاہدے سے نمٹنا نہیں بلکہ ایران کی طرف سے جملہ دھمکیوں اور خطرات سے نمٹنا ہے۔
تازہ ترین