• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں ٹیوب سٹیشن پرچاقو حملے سے ایک شخص ہلاک، 2زخمی

لندن (پی اے) پارسنز ٹیوب سٹیشن لندن میں ایک شخص کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہیں، حملہ پیر کو برطانوی وقت کے مطابق19.30پر ہوا، جہاں گزشتہ ماہ دہشت گردی کے واقعے میں30افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ شب کے حملے میں20سالہ شخص ہلاک ہوا، اس واقعے کو دہشت گردی سے منسلک نہیں خیال کیا جا رہا ہے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقتول کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا ہے، ابھی اس کی باقاعدہ شناخت نہیں کی گئی، اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، گرفتار شخص سے لندن پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ جاری ہے، واقعہ کے فوری بعد سٹیشن بند کر دیا گیا تھا اور محاصرہ کرلیا گیا تھا، سٹیشن کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
تازہ ترین