• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر قوالی پر لیکچر دیں گی

برسلز (عظیم ڈار) سفارتخانہ پاکستان برسلز لگسمبرگ و یورپی یونین کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی21اکتوبر کو صوفیانہ کلام پر مبنی ’’قوالی‘‘ پر انگریزی زبان میں لیکچر دیں گی۔ قوالی صوفیانہ اصطلاح میں موسیقی کی ایک قسم ہے۔ جنوبی ایشیا میں دہلی کے صوفی بزرگ حضرت امیر خسرو کو13ویں صدی کے آخر میں فارسی، عربی، ترکش اور ہندی ثقافتی موسیقی کی روایات کا روح رواں قرار دیا جاتا ہے۔ صوفی ازم اور قوالی کی ترایخ کا پاکستان میں سراغ لگانے پر مبنی لیکچر سفیر پاکستان برسلز نغمانیہ عالمگیر ہاشمی برسلز کے آڈیٹوریم ’’پالے دی بوزارخ‘‘ میں دیں گی۔ محفل سماع میں پاکستان کے شہر یافتہ اور نامور قوال فیض علی فیض، مراکش کے نور الدین طاہری اور انڈونیشیا کے گلوکار سمن اپنے ساتھیوں سمیت فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پروگرام میں تین ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔
تازہ ترین