• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کمیونٹی فورم کی آن لائن پٹیشن پر آٹھ ہزار افراد کے دستخط

برمنگھم (ابرار مغل) برمنگھم کمیونٹی فورم کے چیئرمین شوکت علی خان، جنرل سیکرٹری فیصل محمود سسٹنٹ وائس چیئرمین مفتی عبدالمجید ندیم، چوہدری نجابت، وائس چیئرمین راجہ جاوید اقبال اور خالد محمود مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں برمنگھم کی تمام کمیونٹی خصوصاً پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برمنگھم کمیونٹی فورم نے4روز قبل (میت کے پوسٹ مارٹم) کی سہولت کے لیے ایک آن لائن پٹیشن کا اجرا کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے آن لائن پٹیشن کو سائن کرنے والوں کی تعداد تقریباً8ہزار افراد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ سہولت نہ صرف پاکستانی، کشمیری، بنگالی، مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کے لیے بھی ضروری ہے، برمنگھم سٹی کونسل جو یورپ کی سب سے بڑی کونسل ہے، CT SCANNERکی سہولت سے برمنگھم کی عوام محروم ہے، کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ برطانیہ کے چھوٹے شہروں میں یہ سہولت موجود ہے، مگر برمنگھم جیسا دوسرا بڑا برطانیہ کا شہر اس سہولت سے محروم ہے۔ 4دن میں8ہزار کے قریب اس پٹیشن پر سائن شہر کی آواز ہے، مگر جہاں لاکھوں لوگ اس برمنگھم جیسے شہر میں رہتے ہوں یہ ناکافی ہے۔ برمنگھم کمیونٹی فورم کے رہنمائوں نے برمنگھم میں موجود مفتیان کرام، جدید علمائے کرام، مساجد کے اماموں اور مساجد کمیٹیوں کے ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ CT SCANNER کی سہولت کے لیے آن لائن پٹیشن پر سائن کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، برمنگھم میں تقریباً200کے لگ بھگ مساجد موجود ہیں، مساجد اس جیسے فلاحی کاموں میں بھی اپنا تاریخی کردار ادا کرسکتی ہیں۔
تازہ ترین