• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ملی بھگت کا شاخسانہ ہے، رانا بشارت

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹر نیشنل برطانیہ کے صدر رانا بشارت علی خان نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور نقل مکانی عالمی ضمیر کی ملی بھگت اور مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے۔ برما میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، مگر اس کے باوجود اقوام متحدہ سمیت مقتدر قوتوں نے انہیں برما حکومت کی ریاستی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا کوئی سنجیدہ کردار ادا نہیں کیا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا بشارت علی خان نے مزید بتایا کہ ہیومن رائٹس موومنٹ انٹر نیشنل برطانیہ کا ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد کل ہیتھرو ایئر پورٹ سے سوئیڈن، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کے دس روزہ دورے پر روانہ ہوگا، اس وفد میں رانا بشارت علی خان، ملتان سے حکمران جماعت کے ممبر پنجاب اسمبلی رانا محمود الحسن خان، رانا عابد، راجہ اظہر کیانی اور تنویر اسلم شامل ہیں، وفود کے ارکان ان ملکوں کی منتخب سیاسی قیادت سمیت دوسری اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور انہیں برما میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کی ابتر حالت زار کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور انہیں یادداشت پیش کی جائیں گی۔
تازہ ترین