• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اینڈویلز میں ہیٹ کرائمز کے واقعات میں 29فیصد اضافہ

لندن( پی اے)انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہیٹ کرائم کے واقعات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہوم آفس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 17-2016 میں ہیٹ کرائم کے 80393واقعات ہوئے جبکہ 16-2015میں ان کی تعداد 62518تھی، رپورٹ میں کہا گیا کہ 12-2011 میں اعداد وشمار ریکارڈ کیے جانے کے بعد یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ ہوم آفس نے کہا کہ ٹرانس جنیڈر اور ڈس ایبلٹی ہیٹ کرائم میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ہیٹ کرائم کے واقعات میں اضافے کا سبب یہ ہے کہ اب کرائمز کی ریکارڈنگ ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، زیادہ تعداد میں لوگ واقعات درج کرانے کے لئے آرہے ہیں، یہ بات نوٹ کی گئی کہ ای یو ریفرنڈم کے وقت ایسے واقعات میں زیادہ اضافہ ہوا، سال رواں میں ویسٹ منسٹر برج حملے کے بعد بھی ہیٹ کرائم کے واقعات بڑھ گئے تھے۔ ڈس ایبلٹی یاٹرانس جینڈر ہیٹ کرائم میں بالترتیب 53اور 45فیصد اضافہ ہوا۔ 18-2016 کے دوران زیادہ تر ہیٹ کرائم کے واقعات نسلی امتیاز پر نہیں تھے، جن کی تعداد 62685تھی جو 72فیصد تھے۔ سیکسوئل اور پینشن ہیٹ کرائم 9157 ، 11 فیصڈ مذہبی ہیٹ کرائم 5949(7فیصد) ٹرانس جنیڈر ہیٹ کرائم 1248(2)فیصد اور ڈس ابیلٹی ہیٹ کرائم 5558 (7فیصد) تھے، رپورٹ کے مطابق بعض واقعات میں ہیٹ کرائم کے کئی محرکات تھے۔
تازہ ترین