• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصل جنرل برمنگھم کے تعاون سے ماں بیٹی کو ہنگامی سفری دستاویزات کی فراہمی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) قونصل جنرل برمنگھم احمر اسمٰعیل، پاسپورٹ آفیسر ہارون خان اور مسعود خان کی مداخلت اور بروقت تعاون سے برمنگھم کے مضافاتی علاقہ کریڈلی ہیتھ کی ماں بیٹی سفری دستاویزات حاصل کرکے مرحوم راجہ راسب خان کی میت لیکر بذریعہ قومی ائرلائن پاکستان روانہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کھڑی ڈبوٹ کے رہائشی برمنگھم کریڈلی ہیتھ میں مقیم تھے، طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔ دونوں ماں بیٹی کے پاس ہاتھوں سے لکھے ہوئے پاسپورٹ تھے جن پر حکومت پاکستان کے حکم نامے کےمطابق گزشتہ برس سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی،یہ پابندی انٹرنیشنل لاء کے مطابق تھی۔ دونون ماں بیٹی نے نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائیں ہوئی تھیں۔ ابھی پاسپورٹ کو ملنے کیلئے مزید دو ہفتے درکار تھے کہ اچانک راجہ راسب خان کا انتقال کرگئے۔ معروف کمیونٹی رہنما اور تنظیم مغلیہ کے کنونیر محفوظ مغل نے متاثرہ خاندان کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ برمنگھم قونصلیٹ ہفتہ اتوار کو بھی دو گھنٹوں کیلئے صرف ایمرجنسی سروسز کیلئے کھلا ہوتا ہے۔ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹس کیلئے پاسپورٹ آفیسر ہارون خان، مسعود خان اور احمر اسمعیل نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پیپر ایشو کرائے۔
تازہ ترین