• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں تارکین وطن مخالف رہنما نے کامیابی کا اعلان کردیا

ویانا (نیوز ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا میں اتوار15 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں مہاجرین مخالف جماعت نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے بعد قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سربراہ سباستیان کرس نے اپنی کامیابی کا اعلان کردیا ہے۔ ابتدائی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سباستیان کرس کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کو31.6فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح دائیں بازو کی طرف جھکائو رکھنے والی ان کی جماعت آسٹریا کے موجودہ چانسلر کرسٹیان کیرن کی جماعت سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کو26.9فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ انتہائی دائیں بازو کی اور اسلام مخالف سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کو ملنے والے ووٹوں کی شرح26فیصد ہے اس طرح یہ نئی ملکی پارلیمان میں تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے اور فاتح جماعت اس کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے، جس کے بعد سباستیان کرس مغرب کے کم عمر ترین حکمران کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔
تازہ ترین