• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میں ٹورازم کانفرنس، پاکستان سمیت16ممالک شریک

لندن (وقار ملک) سائوتھ کوریا کے شہر انڈونگ میں دو روزہ ٹور ازم کانفرنس کا آغاز ہو گیا جس میں بھارت، پاکستان کے علاوہ16 ممالک حصہ لے رہے ہیں، مقامی سفارت کار انتہائی محنت اور تجربے کی بنا پر کانفرنس میں اپنے اپنے ممالک کی طرف مائل کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے ممالک کے خوبصورت مقامات پر مبنی پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں، کانفرنس میں ٹور ازم پاکستان کے ایم ڈی و سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور نے کانفرنس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں سیرو سیاحت کے لئے نمایاں اور دلکش علاقے ہیں پاکستان سیاحوں کے لئے ایک معقول اور پُرامن ملک ہے جہاں سیاحوں کو ہر طرح کا تحفظ میسر ہے، سیرو سیاحت کے لئے جانے والے سیاحوں کے لئے پاکستان میں کاروبار کے مواقع بھی موجود ہیں۔ چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ کیا، قدرتی مناظر کو مزید دلکش بنایا اور ایک ایسا ماحول ترتیب دیا ہے جس سے ہر شخص متاثر ہوتا ہے۔ 2روزہ کانفرنس میں چوہدری عبدالغفور نے تمام ممالک کے سفارت کاروں اور اعلیٰ حکام سے فرداً فرداً ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔ سائوتھ کوریا سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ نے مجھے ڈنر پر دعوت نامہ بھیجا ہے مگر میں نے جانے سے انکار کر دیا کیونکہ میں کھانا کھانے نہیں بلکہ پاکستان کا اصل نقشہ پیش کرنے آیا ہوں میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا خواہش مند ہوں۔
تازہ ترین