پیرس (رضا چوہدری) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بریسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملین مارچ کی قیادت کریں کیونکہ جب سے ملیں مارچ کا آغاز ہوا ہے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی جان ڈال دی ہے، ملین مارچ سے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے مثبت نتائج ثابت ہوں گے اور بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں دنیا کو مزید آگاہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر پی ٹی آئی کشمیر ونگ چیف صدر معروف کشمیری رہنما زاہد ہاشمی بعض دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مشتاق خان جدون نے کی۔ اس موقع ملک مشتاق پاشا ،میاں ذوالفقار جیالہ، پرویز چوہدری ، کامران یوسف گھمن ،محمد اشرف گوندل ،،منیر ملک ،گلزار لنگڑیال آصفہ ہاشمی، شہلارضوی ، ظاہر گورایہ چوہدری نعیم اور صاحبزادعتیق الرحمن نے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے، زاہد ہاشمی نے اعلان کیا کہ 29 اکتوبر پیرس میں مارچ یا مظاہرہ کیا جائے گا اس موقع پر ملکی سلامتی خوشحالی اور کشمیریوں کی آزادی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔