• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور جرمنی کی اقوام متحدہ میںجوہری معاہدے کی حمایت

پیرس/نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت اور اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی پہلی کمیٹی کے اجلاس میں جرمنی اور فرانس کے مندوبین نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پرقائم اور جوہری معاہدے کے تحفظ کو ضروری سمجھتے ہیں۔ جرمنی کے سفیر کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ 13سال کی سفارت کاری کے عمل کے نتیجے میں طے پایا ہے اور اس کا تحفظ ہماری قومی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔فرانس کے سفیرکا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جوہری ہتھیار کے عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے سے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میں ایران کے موضوع پر امریکہ کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں سمجھتا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے ٹیلی ویژن چینل ٹی ایف آئی کے پروگرام میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیکا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین