• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افراط زر کی شرح اپریل 2012کے بعدسب سے اونچی سطح پر

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ میں افراط زر کی شرح اپریل 2012کے بعد سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے ، تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیاگیاہے، رپورٹ کے مطابق افراط زر کی شرح میں اس اضافے کی بنیادی وجہ ٹرانسپورٹ اوراشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے،رپورٹ کےمطابق کنزیومر پرائس انڈیکس میں اضافے کی شرح 3فیصد تک پہنچ گئی ہے یہ وہ شرح ہے جو اپریل2012میں ریکارڈ کی گئی تھی،جبکہ اگست میں افراط زر شرح 2.9 فیصد تھی افراط زر کی شرح میں اس اضافے کی وجہ سے اگلے ماہ سود کی شرح میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے، یہ اعدادوشمار اس اعتبار سے اہمیت رکھتے ہیں کہ اپریل 2018میں سرکاری پنشن کی شرح میں اضافہ ستمبر کی افراط زر کی شرح کی مناسبت سے کی جائے گی،فی الوقت مکمل سرکاری پنشن159.55 پونڈ فی ہفتہ جو کہ 8,296.60پونڈ سالانہ کے مساوی ہے۔
تازہ ترین