• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر امتیاز الحسن بلند پایہ عالم دین تھے، محمد اصغر اسلمی

بولٹن (نمائندہ جنگ) جماعت اہلسنت برطانیہ کے روحانی پیشوا پیر سلطان فیاض الحسن اور پیر سلطان نیاز الحسن کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر امتیاز الحسن کی وفات پر خانقاہ نقشبندیہ اسلمیہ بولٹن کے زیراہتمام پیر صوفی محمد اصغر اسلمی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیر صوفی محمداصغر اسلمی نے ڈاکٹر امتیاز الحسن کی وفات پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، علمی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم بلند پایہ عالم دین اور ایک شفیق استاد تھے جنہوں نے تدریس کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ خلیفہ صوفی مشتاق حسین نقشبندی، میاں عقیل اختر نقشبندی اور صوفی محمد امین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمن نے ڈاکٹر امتیاز الحسن کی وفات کو علمی حلقوں کا عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے شاید تادیر پر نہ ہوسکے۔ سید تصور حسین شاہ، مولانا عبدالرزاق، خطیب مولانا محمد مبارک، مولانا عادل شہزاد اور حافظ محبوب احمد نے ڈاکٹر امتیاز الحسن کی وفات کو ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا، دیگر تعزیت کرنے والوں میں حافظ ذیشان، قاری شاہد محمود، صوفی بشیر احمد، راجہ ظفر اقبال، مولانا محمد الیاس قادری شامل ہیں۔
تازہ ترین