• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے قاتل پرویز اختر کو جرم میں باقاعدہ چارج کرلیا گیا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پرویز اختر کو ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں باقاعدہ چارج کرلیا۔ پانچ بچوں کی ماں ’’ش‘‘ گہرے زخم ہونے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گئی تھی، اس شام کو پرویز اختر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اتوار کے روز ایمرجنسی سروسز بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ لیکن ’’ش‘‘ چل بسی تھی انگلش میڈیا کے مطابق پرویز اختر اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اور اسے 2017-10-17کو شام میں برمنگھم مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے چارج کیا گیا۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت متاثر فیملی انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے۔ گھر میں جنازہ بھی ہے۔ ویسٹ مڈلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اس واقعہ کا علم ہو اور معلومات دینا چاہتا ہو تو ویسٹ مڈلینڈ پولیس، ہوم انسیڈنٹ ٹیم سے 101پر رابطہ کرے۔ نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
تازہ ترین