• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی نے33سال بعد ’’کرائم واچ‘‘ شو بند کر دیا

لندن (پی اے) بی بی سی کے طویل عرصہ تک چلنے والے شوز میں سے ایک ’’کرائم واچ‘‘ کو33سال بعد بند کر دیا گیا۔ یہ پروگرام جس میں حاظرین سے جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے کہا جاتا تھا، اس کے میزبان جریمی وائن اور ٹینا ڈاہیلے تھے۔ بی بی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ’’کرائم واچ‘‘ کے پروگرام میں بجا طور سے فخر کرسکتے ہیں جس نے برسوں تک زبردست کام کیا ہے، اس اقدام کے نتیجے میں ہمیں بی بی سی ون پر پیک ٹائم میں نئے منفرد پروگراموں کے لئے جگہ نکالنے کا موقع ملے گا۔ دن کے اوقات میں نشر ہونے والی سیریز ’’کرائم واچ روڈ شو‘‘ جاری رہے گی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ دن اوقات میں کامیاب کرائم واچ روڈ شو فارمیٹ بہترین انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سیریز کی تعداد بڑھا کر دو سیریز سالانہ کر دیں گے۔ یہ سٹوری سب سے پہلے بریک کرنے والے روزنامہ ’’دی سن‘‘ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کی ریٹنگ متاثر ہوگئی تھی کیونکہ اسے کولڈ فیٹ اور بروڈ چرچ کے خلاف شیڈول دیا گیا تھا۔
تازہ ترین