• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلے چند سالوں میں اچانک موسمی تبدیلی سے ہماری دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ سمندروں میں گرمی سے پانی کی سطح میں بلندی اور اچانک تبدیلی سے سمندری طوفان، سونامی اور ہیٹ ویوز جیسے واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ ایسے ممالک جو گرین ہائوس گیسز زیادہ پیدا کر رہے ہیں وہاں قدرتی آفات کی بھی کثرت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اکیسویں صدی کے اختتام تک سمندر میں پانی کا لیول بڑھنے سے تقریباً ستر فیصد تک دنیا کی ساحلی پٹیاں بری طرح متاثر اور ہزاروں جانوروں کی اقسام معدوم ہو جائیں گی۔ صرف یہ نہیں، چھوت کی بیماریاں، زرعی پیداوار میں کمی اور خوراک کی قلت جیسی خطرناک پیش گوئیاں بھی کی جا رہی ہیں اقوام عالم کو موسمی تغیرات کے حوالے سے فوری غور کرنے اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
(علی عبداللہ)
(Shabishah52@yahoo.com)

تازہ ترین