• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔ دنیا کی بہتریں فوج کا اعزاز بھی ہماری افواج کے پاس ہے۔ اللہ کے کرم سے پاک فوج نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے مشکل حالات میں اپنی قابلیت کا عملی ثبوت بھی دیا ہے اور وطن عزیز کو کئی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب و کامران رہی۔ مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشنز کر کے دہشت گردی کی قمر توڑنے میں کامیابی کا سہرا پاک فوج کے سر ہے۔ کینیڈین جوڑے کی بازیابی سے نہ صرف ہماری آرمی کا معیار بلند ہوا بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ پچھلے مہینے امریکی صدر کا بیان اور اسکے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمی کا بھی کافی حد تک ازالہ ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے عالمی برادری اور امریکہ کو پاک آرمی کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے اور کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔
(زوہیب شاہد)
(zohaib.shahid@gmail.com)

تازہ ترین