• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کا سرطان،سالانہ 40ہزار خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سالانہ 90ہزار خواتین کو چھاتی کا سرطان لاحق ہوتا ہے جن میں سے 40ہزار انتقال کر جاتی ہیں ۔ ملک میں ہر 9میں سے ایک خاتون اس مہلک مرض میں مبتلا ہے اگر اس مرض کی جلد تشخیص ہو جائے تواس سے 90فیصد بچا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان نے یونیورسٹی کے تحت چھاتی کے سرطان کی آگہی کے عالمی مہینے کی مناسبت سے حبیب پبلک گزلز اسکول میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کور کمیٹی کی مصباح ظہیر، وجیہہ عرج آفتاب اور انعم عبدالرزاق بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن خواتین کی عمر 40سال یا اس سے زائد ہے یا ان کےخاندان میں کسی کو کینسر رہا ہے توانہیں چاہیے کہ ضرور میمو گرافی کرانی چاہیے ہماری یونیورسٹی کے تحت 21سے 26 اکتوبر تک اٹامک انرجی سینٹر جناح اسپتال میں مفت میمو گرافی ٹیسٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین