• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباء کے دوسرے روز بورڈ کی سماعت گاہ میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے کی، منصفین کے فرائض نعت خواں راشد اعظم، شفیق احمد اور یاسر قادری نے ادا کئے جبکہ نظامت فہیم دانش کر رہے تھے ۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایس ایم دائود، میٹرو پولیس ایجوکیشن سسٹم گلبرگ، دوسری پوزیشن حبیبہ شعیب ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی جبکہ تیسری پوزیشن عبدالرافع ، دی کریسنٹ اسکول کیمپس گلشن اقبال نے حاصل کیں۔
تازہ ترین