• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی تاہم صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کی یقین دہانی پر ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ۔منگل کو سول اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں نے صبح او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال کے صرف شعبہ حادثات میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ترقیاں نہیں دی گئیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے مذاکرات کیے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی ترقی کی سمری وزیر اعلی ہاؤس ارسال کردی گئی ہےبہت جلد ڈاکٹروں کو ترقیاں مل جائیں گی جس پر ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرکے کام شروع کردیا ہے ۔
تازہ ترین