• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملازمین عرصہ دراز سے مطالبات کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، اعجاز حسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے آرگنائزر اعجاز حسین‘ بہرام خان چانگ‘ عبدالقیوم بھٹی و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین جو کہ عرصہ دراز سے ماہانہ تنخواہوں‘ پنشن و دیگر واجبات کی ادائیگی اور ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرانے اور سن کوٹہ بحال کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں مگر سالوں گزرنے کے باوجود ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ اس پر توجہ نہیں دے رہی جبکہ اس وقت بھی صورتحال یہ ہے کہ شعبہ واسا کے ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہوں‘ پنشن و دیگر واجبات ادا نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں جبکہ سندھ کے سرکاری ڈپارٹمنٹوں پر واٹر اینڈ سیوریج کے بقایاجات ہر ماہ تین کروڑ پینتیس لاکھ روپے ادا کرنے ہوتے ہیں جو کہ ادا نہیں کرتے‘ اس تمام صورتحال پر غور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی تھی کہ ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے بقایاجات کی ادائیگی کرائی جائے مگر افسوس کے چار ماہ گزرنے کے باوجود وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر اب تک عمل نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے واسا ملازمین معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔
تازہ ترین