• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اور فوج کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں،(ق)لیگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) حیدرآباد ڈویژن کے صدر ناصر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے عوام اور فوج کے دل صرف اور صرف پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں جبکہ حکمرانوں کے دل صرف اور صرف کرپشن سے اکٹھی اور غریب عوام سے لوٹی گئی دولت جمع کرنے کے لئے د ھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے حکمرانوں کو آئینہ دیکھایا تو حکمرانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے ملک کو پیسے کمانے کی مشین بنا لیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلیں اور ملک کو ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں۔
تازہ ترین