• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تانیہ خاصخیلی قتل، تفتیشی افسرنےعدالت میں چالان پیش کردیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد میں جامشورو کے علاقے جھانگارہ میں میٹرک کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کے قتل کے الزام میں گرفتار 3ملزمان مولا بخش عرف مولو نوحانی، خان محمد عرف خانو نوحانی اورعلی نوحانی کے خلاف تفتیشی آفیسر نے کیس چالان پیش کردیا جس کے بعدعدالت نے گرفتارتینوں ملزمان کو 7روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتارملزمان پرفردجرم عائد کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 24اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ منگل کو گرفتارملزمان کو کیس کے تفتیشی آفیسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے عدالت میں پیش کیا۔
تازہ ترین