• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل اسٹور میں زیر تعمیربلڈنگ میں ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے، خالد محمود

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین حیسکو ریجن کے ریجنل چیئرمین خالد محمود خانزادہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ریجنل اسٹور حیدرآباد میں زیر تعمیر دفاتر کی بلڈنگ میں ناقص میٹریل استعمال کیاجارہا ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کی جان کو خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونینحیسکو میں کرپشن فری حیسکو نظام کو اولیت دیتی ہے جو کرپٹ و راشی افسران کو اچھی نہیں لگتی ،افسران نے دیمک کی طرح حیسکو سے کروڑوں روپے کی میگا کرپشن کرکے نہ صرف اپنے اثاثے بنائے ہیں بلکہ حیسکو میں پیٹی ٹھیکیدار بھی مقرر کیے ہوئے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ افسران خود ٹھیکیداری نظام میں ملوث ہیں، پیغام یونین حیسکو ریجن نیب اور ایف آئی آے سمیت حیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کی مکمل طور پر انکوائری کرائی جائے۔
تازہ ترین