• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف2018کے بعد ہو نیوالے انتخابات میں بھی جیتیں گے،اکبر گجر

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے میاں محمدنواز شریف کی وزار ت عظمٰی کے بارے میں بیان کو ہارے ہوئے کھلاڑیوں کی خواہش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کےوزرات عظمیٰ تک پہنچنے کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی. ہمارے قائد نہ صرف آئندہ مدت کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے بلکہ2018 کے بعدآنے والے تمام انتخابات بھی عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام ہونگے. قائد حزب اختلاف کے بیانات سندھ کے عوام سے مزید ایک مدت کا سوال تو ہوسکتے ہیں لیکن میاں محمد نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لئے سرٹیفکیٹ نہیں بن سکتے. پاکستان کے کروڑوں عوام کا ووٹ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین