• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو پمپنگ اسٹیشن پر 24 گھنٹے بعد بجلی بحال، کراچی کو 480 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ شہر کے آخری سرے تک پانی پہنچنے میں مزید ایک روز درکار ہوسکتا ہے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترقیاتی کام کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے پیر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر تقریباً16گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر 24گھنٹے بعد منگل کی صبح 5:30بجے بجلی بحال کی گئی جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کی جاسکی اس سبب کراچی کو پانی کی فراہمی میں مزید وقت لگا اور 480 ملین گیلن سے زائد پانی کی فراہمی نہیں کی جاسکی ،کے الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشن پر منظور شدہ وقت سے زائد تک کئے جانے والے بریک ڈاؤ ن کے باعث طویل عرصہ تک فراہمی آب بند رہنے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنوں سے طویل عرصہ تک پانی کی فراہمی بند رہنے سے شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کی صورتحال ہے ،شہر کے آخری سرے تک پانی پہنچنے میں مزید ایک روز درکار ہوسکتا ہے ایم ڈی واٹربورڈ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واٹربورڈ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دستیاب پانی کی بلاامتیاز و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں،والوو سسٹم کی کڑی نگرانی کی جائے۔
تازہ ترین