• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کے نام 1200اوورز بغیر نو بال کرانے کا انوکھا ریکارڈ

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے 1200 اوورز بغیر نو بال کروانے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ پروفیسر نے تینوں فارمیٹ میں 1200 اوورز بغیر نو بال کروائے مکمل کر لئے ہیں۔ دریں اثنا محمد حفیظ نے منگل کو 37 ویں سالگرہ منائی۔ 2011کا سال ان کے کیریئر میں بہترین ثابت ہوا جب انہوں نے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتا تھا۔اسی برس وہ سنتھ جے سوریا اور جیک کیلس کے بعد کلینڈر ایئر کے دوران ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک ہزار رنز بنانے اور 30 وکٹ لینے والے تیسرے آل رائونڈر بنے۔
تازہ ترین