• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ( جنگ نیوز) جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کیخلاف آئندہ ہفتے سے شروع ہونیوالےٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر رہنے والے فاف ڈوپلیسی اسکواڈ کی کپتانی کرینگے ۔جبکہ اسپنر عمران طاہر اور کیگسو ربادا کو آرام دیا گیاہے۔ڈوپلیسی کی قیادت میں ہاشم آملہ ،فرحان بہاردین ،کونٹن ڈی کاک،اے بی ڈی ویلیئرز،جے پی ڈومینی،روبی فرائلینک،بیورن ہنڈریکس،ڈیوڈ ملر ،مینگلیسو موشیل ،ڈین پیٹر سن ،ایرون فینگیسو،اینڈائل پہلوکوائیواور تبریز شمسی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا 26 اکتوبر سے بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا ۔  وین پارنیل فٹنس مسائل کے باعث آخری ون ڈے اور ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین