• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ کو کمبلے کی سالگرہ پر پیغام دینا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کو لیجنڈ پلیئر انیل کمبلے کی سالگرہ پر دیا گیا مبارکباد کا پیغام مہنگا پڑ گیا ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لیجنڈ اسٹار انیل کمبلے کی 47 ویں سالگرہ پر انہیں صرف ’’سابق اسپنر‘‘ کہہ کر مبارکباد دی ۔ جس پر کمبلے کے مداحوں کو برا لگ گیا اور انہوں نے جواب میں بھارتی بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔ جس کے بعد بھارت بورڈ نے آفیشل اکائونٹ سے اس پیغام کو ڈیلیٹ کرکےنیا پیغام جاری کیا جس میں کمبلے کو ’’سابق کپتان ‘‘ اور ’’لیجنڈ ‘‘ کہہ کر مخاطب کیا ۔  
تازہ ترین